• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر سیاست داں سید ضیاء عباس انتقال کرگئے، ڈیفنس قبرستان میں سپردخاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)  سینر بزرگ سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس منگل کو انتقال کرگئے، ان کی عمر81برس تھی، مرحوم نے بیوہ کےعلاوہ دو صاحب زادوں اور ایک صاحبزادی کو سوگوار چھوڑا، مرحوم کی نماز جنازہ یثرب امام بارگاہ ڈیفنس فیز فور میں ادا کی گئی جبکہ تدفین فیز ایٹ قبرستان میں کی گئی، جس میں مختلف سیاسی ،مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں اور عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی،مرحوم ضیاء عباس کو ملکی سیاست میں خاصا عبور تھا، وہ قانون داں بھی تھے، انہوں نے پاکستان کی سیاست پر کئی کتابیں بھی لکھی، سوئم کے سلسلے میں جمعرات کو بعد نماز عصر تا مغرب مرحوم کی قیام گاہ23/1 دس کمرشل اسٹریٹ ڈی ایچ اے فیز فور میں قرآن خوانی اور مجلس کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید