راولپنڈی (حافظ وسیم اختر ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہاہے کہ عمران خان سے ملاقات اور مشاورت تک خیبر پختون خوا کا حتمی بجٹ پیش نہیں کیا جائے گا اور صوبائی حکومت صرف 3ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125تین ماہ کے بجٹ پیپر کی اجازت دیتا ہے ۔وہ اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔