کراچی( اسٹاف رپورٹر )ٹریفک پولیس کی جانب سے محرم الحرام میں مخصوص ٹریفک پابندیوں کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے۔پولیس نے تمام ٹرانسپورٹرز کو مطلع کیا ہے کہ محرم الحرام کے دوران مخصوص ٹریفک پابندیاں نافذ کی جا رہی ہیں۔پولیس کے مطابق یکم محرم سے 10 محرم تک شاہراہ پاکستان پر ہیوی ٹریفک کی آمد و رفت صرف رات 2:00بجے سے صبح 6:00بجے تک ممکن ہوگی۔