• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرمایہ کاروں کی تعداد 25 لاکھ تک بڑھانا ترجیح‘ چیئرمین SECP

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے مضبوط کارپوریشنز اور فعال کیپٹل مارکیٹس ناگزیر ہیں‘سرمایہ کاروں کی تعداد 25 لاکھ تک بڑھانا ایس ای سی پی کی اہم ترجیح ہے‘ نوجوان سرمایہ کاروں کے لیے آسان اور ڈیجیٹل سرمایہ کاری ذرائع متعارف کرائے جا رہے ہیں‘ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے پہلے دورے کے موقع پر گونگ بجا کر کاروبار کا آغازکیا ‘اس موقع پر ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا کہ مالیاتی خواندگی کیپٹل مارکیٹس میں عوامی شرکت بڑھانے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ ہم نوجوان پاکستانیوں کو سرمایہ کاری اور سرمائے کے حصول کے مواقع فراہم کرنے کے لیے آسان اور قابلِ رسائی تعلیمی پروگرام متعارف کرا رہے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید