کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے سیہون ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایس بی سی اے میں ضم ہونے والے ملازمین کی درخواستوں کی سماعت پر ڈی جی ایس بی سی اے کی تنخواہ قرق کرنے کی وارننگ دیدی۔عدالت کا ڈی جی ایس بی سی اے کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ملازمین کی تنخواہیں ادا کریں ورنہ آپ کی تنخواہ قرق کرلی جائے گی۔