اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد )پنجاب میں سستا آٹا تھیلا اسکیم تیسرے سال بھی جاری رکھنے کا عندیہ،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف،قائد مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف سے باہمی مشاورت کے ساتھ صوبائی میزانیہ اور سستا آٹا تھیلا کی عوام کو مسلسل فراہمی کے فیصلے کر رہی ہیں حکومت پنجاب کے قریبی حلقوں نے جنگ کو منگل کی شب عندیہ دیا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف تیسرے سال بھی پنجاب بھر میں سستا آٹا تھیلا اور سستی تنویر روٹی کی فراہمی کا میکانزم تشکیل دے رہی ہیں ۔