اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، پاکستان کی 64 فیصد آبادی 30سال سے کم عمر ہے جبکہ 19 کروڑ 50لاکھ سے زائد موبائل کنیکشنز موجود ہیں جن میں خواتین کے موبائل فون رکھنے کے امکانات مردوں سے 20فیصد کم ہیں۔مشعل پاکستان نے پاکستان کی پہلی اسٹیٹ آف فریڈم رپورٹ 2026جاری کر دی۔رپورٹ میں آئین اور قانون میں دی گئی ادارہ جاتی اور شخصی آزادیوں کا شہریوں کے عملی تجربات کے ساتھ جامع موازنہ پیش کیا گیا ہے ۔رپورٹ کیلئے 2000رائے دہندگان پر مشتمل ایک ملک گیر سروے کیا گیا جس میں 67فیصد گریجویٹ، 32فیصد ماسٹرز اور 1فیصد پی ایچ ڈی ڈاکٹر سے رائے لی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں براڈبینڈ صارفین کی تعداد 14 کروڑ 50 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔