کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگناسٹک سینٹر کے زیرِ اہتمام معرکۂ حق ریلی و تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد بنیان المرصوص کے حوالے سے قومی یکجہتی، حب الوطنی اور عوامی شعور کو فروغ دینا تھا۔ ریلی کی قیادت ایڈووکیٹ حنا فرحان عیسیٰ عابدین نے کی جبکہ یہ تقریب سی او او ڈاکٹر عیسیٰ لیب ڈاکٹر نادیہ فرحان عیسیٰ اور سی ای او آنریری کمانڈر پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ عبداللہ کی نگرانی میں منعقد ہوئی۔ یکجہتی ریلی اور آگاہی واک میں طبی ماہرین، نوجوانوں،سماجی شخصیات،کاروباری رہنماؤں ، میڈیا نمائندگان، ریسکیو 1122، پولیس، ٹریفک پولیس، یتیم بچوں، وہیل چیئر شرکاء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔