اسلام آباد (خالد مصطفیٰ)پاکستان کے توانائی شعبے میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر حکومت نے رواں سال کے آغاز میں قطری ایل این جی سپلائی میں تعطل کے بعد نجی ایل این جی ٹرمینل آپریٹرز کے ساتھ سخت مذاکرات کے نتیجے میں ایل این جی ٹرمینل کیپیسٹی ادائیگیوں (سہولت استعمال نہ کرنے کے ہرجانے کی مد ) میں لاکھوں ڈالر کی ریلیف حاصل کر لیاہے۔دو ایل این جی ٹرمینل آپریٹرز — اینگرو ایلنجی ٹرمینل پاکستان لمیٹڈ (EEPTL) اور پاکستان گیس پورٹ لمیٹڈ (PGPCL) — نے نظرثانی شدہ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جن کے تحت طویل المدتی معاہدوں میں مقررہ ڈالر میں ہونے والی ادائیگیوں کے کچھ حصے میں کمی کر کے حکومت کو ایک مرتبہ کے لیے تجارتی سہولت فراہم کی جائے گی۔