• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین ڈاکٹرز کے کمرے کے دروازے پر دھمکی آمیز پیغام تحریر

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پروفیسر ڈاکٹر اسحٰق درانی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ماہ نور پر حملہ ہماری غیرت پر حملہ ہے جس کو برداشت نہیں کرسکتےحکومت اور انتظامیہ لیڈی ڈاکٹروں کے تحفظ ،اسپتال کی سیکورٹی کو یقینی بنانے میں ناکام ہےسیکرٹری صحت اور ایم ایس کو ان کے عہدوں سے ہٹاکر واقعے کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے ڈاکٹروں کی معطلی کی مذمت کرتے ہیں یہ بات انہوں نے ہفتہ کو وائی ڈی اے کے کیمپ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیاس موقع پر ڈاکٹر حئی بلوچ ، ڈاکٹر صمد پانیزئی سمیت دیگر بھی موجود تھےانہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ماہ نور ناصر دو سال سے میرے ساتھ کام کررہی ہیں ان کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ کوئی چھوٹا واقعہ نہیں کہ ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جائیںایسا واقعہ کل کسی اور ڈاکٹر کے ساتھ بھی پیش آسکتا ہے 27 سال یہاں فرائض انجام دیئے تاہم ڈاکٹر ماہ نور کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بعد مجھے رات کو نیند نہیں آتی اس واقعہ کو سنجیدگی سے لیا جائےانہوں نے کہا کہ ہم نے خواتین پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹروں کیلئے علیٰحدہ کمرہ بنایا کل رات کسی نے وہاں ایک خاتون ڈاکٹر کا نام لکھ کر دھمکی دی ہے کہ اس کمرے کو اس ڈاکٹر کے علاوہ کوئی استعمال نہ کرے یہ سنجیدہ نوعیت کی دھمکی ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتانامعلوم شخص کی جانب سے کمرے کے دروازہ پر تحریر نے سوالات اٹھا دیے ہیں اس موقع پر ڈاکٹر صمد پانیزئی نے کہا کہ سول ہسپتال میں کام کرنے کیلئے ماحول پرامن نہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ سیکرٹری صحت اور ایم ایس کو ان کے عہدوں سے ہٹایا جائے اورڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب پھینکنے کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔
کوئٹہ سے مزید