• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی چیمپین آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹ سے شکست

کراچی(عبدالماجدبھٹی)پاکستانی کرکٹ ٹیم نے اپنی تاریخ کے ایک ہزار ویں ون ڈے انٹر نیشنل کومستقبل کے اسٹارز عرفات منہاس اور غازی غوری کی یاد گار کارکردگی او رسب سے مستند بیٹر بابر اعظم کی ذمے دارانہ بیٹنگ کی بدولت جیت لیا۔عالمی چیمپین آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے انٹر نیشنل پانچ وکٹ سے شکست ہوئی اور میزبان ٹیم نےسیریز ایک صفر سے برتری حاصل کرلی۔ پاکستان ٹیم کی سیریز ایک صفر سے برتری ،عرفات منہاس اور غازی غوری کی میچ وننگ کارکردگی،منگل کو دوسرا میچ لاہور میں کھیلا جائے گا۔ہفتے کی شب پنڈی اسٹیڈیم میں ملتان سے تعلق رکھنے والے21سالہ عرفات منہاس پاکستان کے لئے 1 ہزار ایک روزہ میچوںکی تاریخ میں پہلے بولر ہیں جنہوں نے ڈیبیو پر 5 وکٹیں لی ہیں۔پلیئر آف دی میچ نے 10 اوورز کے کوٹے میں 52 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل40سالہ ذاکر خان نے پہلے ون ڈے میچ میں چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔عرفات نےوننگ چھکے کے علاوہ دو چوکوں کی مدد سے18ناٹ آوٹ رنز بنائے۔

اہم خبریں سے مزید