• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ این ایس راجہ سبرامنی نے بھارت کے نئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا چارج سنبھال لیا

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی حکومت کی طرف سے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کی مدتِ ملازمت میں توسیع نہ کرنے کے فیصلہ کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ این ایس راجہ سبرامنی نے نئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا چارج سنبھال لیا ہے۔ گزشتہ روز جنرل انیل چوہان اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔ نئی دہلی میں ایک تقریب میں تینوں مسلح افواج کی طرف سے ان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جس میں آرمی، نیوی اور ایئر فورس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ نئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل سبرامنی پاکستان اور چین کے خلاف آپریشنل تیاریوں کا ماہر سمجھا جاتا ہے۔ ماضی میں وہ دونوں ممالک کو کئی بار دھمکیاں دیتے رہے ہیں جبکہ وہ مبینہ طور پر دہشت گردی، سرحدی دراندازی اور چین کے ساتھ گٹھ جوڑ کے تناظر میں پاکستان کو بھارت کے لئے ایک اہم سکیورٹی تھریٹ سمجھتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید