• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات، 4 افراد جاں بحق، خواتین سمیت 10 زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق، روسی قونصلیٹ کے ملازم اور خواتین سمیت10 افراد زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی صنعتی ایریا لیاری ایکسپریس وے پر سہراب گوٹھ ندی سامنے موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی جس کے باعث دو افراد لیاقت علی ولد غلام حسین اور گلبہار ولد حسن جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق متوفی لیاقت علی ملیر ریڑھی گوٹھ کا رہائشی تھا ، ڈیفنس فیز6 خیابان بدرشاہین کراس بحریہ کے قریب اتوار کی صبح 2 تیز رفتار 2گاڑیوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں 40سالہ شہزاد جاں بحق جبکہ روسی قونصلیٹ کا ملازم اورتین خواتین سمیت5افرادزخمی ہوگئے جن میں 22 سالہ بلال ،25 سالہ عینی ،20 سالہ علشبہ،45 سالہ میکسم اورایک نامعلوم شہری شامل ہیں ، حادثے کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا، پولیس کےمطابق جاں بحق شہزاد اورزخمی خواتین سمیت4 افراد کار میں سوار تھے جبکہ زخمی میکسم روسی قونصیلٹ کا ملازم ہےجو کہ سیاہ رنگ کی گاڑی میں سوار تھا ،جاں بحق شہزاد پیشے کے اعتبار سے ڈرائیور، 2 بچوں کا باپ،گذری کا رہائشی جبکہ آبائی تعلق لیاقت پور سے تھا، شہزاد سواری لے کر کھڈا مارکیٹ سے شہباز کمرشل کی طرف جا رہا تھا کہ حادثہ پیش آگیا ، لیاری ایکسپریس وے کے قریب موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے پک اپ کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 25 سالہ طفیل ولد نصیب جاں بحق اور 25 سالہ جنید ولد عبدالشکوراور 35 سالہ افتخارولد عبدالعزیز زخمی ہوگئے ،شیرشاہ گلبائی جاتے ہوئےتیز رفتار رکشا ڈرائیور سے بے قابوہونے کے بعد الٹ گیا جس کے نتیجے میں خواتین سمیت3 فراد زخمی ہو گئے،دریں اثناء ہفتے کی شب ملیرچیک پوسٹ نمبر 6 ایم ایم عالم روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی ، حادثے میں12 سالہ سیلوسٹر جاں بحق اور 11سالہ عثمان شدید زخمی ہو گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید