کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی 4 kʼچو رنگی کے قریب مسلح ملزمان نےاندھا دھند فائرنگ کرکےموٹرسائیکل سوار 45سالہ سلمان ولد غلام نبی گجر کو کوقتل کردیااورموقع پرسے فرارہوگئے، اطلاع پرپولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے مقتول کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا ،پولیس کے مطابق مقتول اجمیر نگری کا رہائشی اور آبائی تعلق بالا کوٹ ضلع مانسہرہ سے ، راج مستری کا کام کرتا تھا ، ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ موٹرسائیکل سوار3 مسلح ملزمان نے مقتول پرفائرنگ کی،مقتول کے سراورگردن پر4 گولیاں لگیں، جائے وقوع سے 30 بورپستول کے 5 خول ملے ہیں جنہیں پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے،پولیس کومقتول کے پاس سے اس کی موٹر سائیکل ، موبائل فون اورنقدی بھی ملی ہے جس سےبظاہرواقعہ ڈکیتی مزاحمت کا نہیں لگتا بلکہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔