• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت جمہوری عمل کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی، شہباز شریف

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت جمہوری عمل کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھےگی، انہوں نے یہ بات وزیر داخلہ محسن رضا نقوی سے گفتگو کے دوران کہی جنہوں نےاتوار کے روز لاہور میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی امن و امان اور سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو عید الاضحی کے موقع پر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور عوامی مقامات کی سیکیورٹی کیلئے کیے گئے خصوصی انتظامات سے آگاہ کیا۔وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات کے پُرامن، شفاف اور منظم انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی اداروں کی جانب سے کیے گئے انتظامات اور تیاریوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی۔

اہم خبریں سے مزید