اسلام آباد(طاہر خلیل) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 2025 کے دوران 39,786 مسافروں کو ایک "قانونی، انٹیلی جنس پر مبنی اور خطرات کے تجزیے پر مبنی نظام" کے تحت سفر سے روک دیا تاکہ غیر قانونی ہجرت اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کی جا سکے۔ یہ بات ایف آئی اے کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اتوار کے روز کہی،سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل امیگریشن نعمان صدیقی نے کہا کہ مسافروں کو آف لوڈ کرنے کا عمل، جس پر اکثر عوامی سطح پر تنقید کی جاتی ہے، دراصل ایک احتیاطی اقدام ہے جس کا مقصد جانوں کا تحفظ، شہریوں کو بیرونِ ملک استحصال سے بچانا اور پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ کو محفوظ رکھنا ہے۔