کراچی (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت کا آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق سفارشات پر مشتمل دوسرا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے پنجاب بجٹ کا مجموعی حجم تقریباً 6 ہزار ارب روپے رہنے کا امکان ہے پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کا مجموعی حجم 1450 ارب روپے رکھنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے ترقیاتی بجٹ میں ٹرانسپورٹ سیکٹر سرفہرست ہے۔