لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت نے ہریانہ کے ضلع پنچکولہ میں واقع ٹرمینل بالسٹکس ریسرچ لیبارٹری کی رام گڑھ ٹیسٹ رینج پرگزشتہ روز ایک ہائی کیلیبر فضائی بم کا تجربہ کیا۔ تجربے کے دوران ایک انتہائی طاقتور دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں سیاہ دھوئیں کا بڑا بادل فضا میں بلند ہوتا دیکھا گیا، جبکہ دھماکے کی آواز دور دراز علاقوں تک سنی گئی۔