• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

او جی ڈی سی ایل ، 3برسوں میں تیل و گیس کے 19 نئے ذخائر دریافت

اسلام آباد(کامرس رپورٹر )او جی ڈی سی ایل نے 2023 سے اب تک سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کے 19نئے ذخائر دریافت کیے ہیں، ان دریافتوں سے یومیہ17,123 بیرل تیل اور 151 ملین معیاری مکعب فٹ (ایم ایم ایس سی ایف ڈی)گیس پیدا کرنے کی مجموعی صلاحیت حاصل ہو گی جبکہ درآمدی ایندھن کے متبادل کی صورت میں ایک ارب بیس کروڑ روپے یومیہ بچت متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال24۔ 2023 کے دوران تیل اور گیس کی پانچ نئی دریافت کی گئیں جن سے 481 بیرل یومیہ تیل اور 29.66 ملین معیاری مکعب فٹ یومیہ گیس کی پیداوار کی صلاحیت حاصل ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید