کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ جون کے تیسرے ہفتے کو پیش کیا جائے گا ،بجٹ کا مجموعی حجم 1200ارب روپے تک ہونے کا امکان ہے ، تعلیم کیلئے سب سے زیادہ رقم رکھی جائے گی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ وفاق کی طرز پر کیا جائے گا ،محکمہ تعلیم کیلئے سب سے زیادہ رقم رکھی جائے گی رواں مالی سال کی طرح آئندہ مالی سال کا بجٹ بھی سرپلس اور ٹیکس فری ہوگا ۔