• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم اپنی سیاست زندہ رکھنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، شرجیل میمن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کی پریس کانفرنس پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم بے بنیاد الزامات اور پرانی فرسودہ کہانیوں کے سہارے اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبے زمینی حقائق ہیں جنہیں کسی بھی پروپیگنڈے کے ذریعے جھٹلایا نہیں جا سکتا یلو لائن، شاہراہ بھٹو اور دیگر ترقیاتی منصوبے اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ سندھ حکومت عملی کام پر یقین رکھتی ہے، ایم کیو ایم کی سیاست ہمیشہ نعروں، الزامات اور بحران پیدا کرنے کے گرد گھومتی رہی ہے اور آج بھی وہی پرانا طرزِ عمل دہرایا جا رہا ہے۔ایک بیان میں سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ صوبائی خودمختاری، آئینی اختیارات اور بلدیاتی نظام کو سب سے زیادہ متنازعہ بنانے کی کوشش خود ایم کیو ایم نے کی، کسی بھی عوامی مقام کے حوالے سے اگر کوئی قانونی یا انتظامی مسئلہ موجود ہے تو اس کا حل عدالتوں اور متعلقہ اداروں کے ذریعے ہونا چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید