کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہل پارک کے ایم سی کی ملکیت تھا، ہے اور رہے گا، اور ایک انچ زمین بھی کسی کو الاٹ نہیں کی گئی عیدالاضحی کے موقع پر آلائش و صفائی آپریشن کے حوالے سے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے دفتر میں بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید قربان کے دوران لینڈ فل سائٹس پر 81 ہزار 525 ٹن آلائشیں لائی گئیں، صفائی مہم کے دوران 88 ہزار 436 ٹن جانوروں کی آلائشیں اور کچرا ٹھکانے لگایا گیا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میئرکراچی نے کہا ایم کیو ایم والے بار بار کوشش کر رہےہیں سندھ حکومت میں آجائیں اب گود بھری ہوئی ہے انہیں گود لینے کی ضرورت نہیں ہے بجٹ کے وقت ہمیشہ یہ حرکت کرتے ہیں ایم کیو ایم کو ساری آگ شاہراہ بھٹو کی لگی ہوئی ہےایم کیو ایم اپنا بھاو لگاتی ہے اوربجٹ میں ووٹ دے کر چلی جاتی ہےگورنر شپ کا گلہ وزیراعظم سے کریں ہم سے نہیں پہلے یہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تھے اب شہباز شریف کے ساتھ ہیں کل کوشہباز شریف کو چھوڑ کر کسی اور کے ساتھ آ جائیں گےایم کیو ایم والے مستقل حکومت کے ساتھ رہتے ہیں،میئر نے کہا کہ ماسٹرپلان کا بیڑا غرق جماعت اسلامی کے دور میں ہواکھالوں اور لاشوں کی سیاست نے شہر کراچی کو نقصان پہنچایا شہر کو تقسیم اور نقصان پہنچانے والی سیاست سے اجتناب کرنا ہوگا اور عوامی مفاد کو ترجیح دینا ہوگی میئر نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے پانچ روز کے دوران شہر سے اکیاسی ہزار پانچ سو پچیس ٹن آلائشیں جبکہ اٹھاسی ہزار چار سو چھتیس ٹن اینیمل ویسٹ اور کچرا جام چاکرو، گوند پاس اور شرافی گوٹھ لینڈ فل سائٹس منتقل کیا گیا۔