• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہل پارک میں پہاڑی کو کاٹ کر غیر قانونی طور پر پلاٹ بنا دیا گیا، فاروق ستار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہل پارک کی موجودہ زبوں حالی اور قبضہ افسوس ناک ہے، ہل پارک کا حقیقی تشخص یہاں کے پہاڑ اور ہرے بھرے درخت ہیں ، 15 دن قبل سنگین بدعنوانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہاڑی کو کاٹ کر غیر قانونی طور پر پلاٹ بنا دیا گیا ہے جس کا پی ای سی ایچ ایس کے ماسٹر پلان میں دور دور تک کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے، انہوں نے کے ایم سی اور پی ای سی ایچ ایس کے کرتا دھرتاؤں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مبینہ انکشاف کیا کہ ڈائریکٹر لینڈ اور ڈائریکٹر پارکس نے خطیر رقم کے عوض غیر قانونی این او سی جاری کی ، اگر آج ہل بیچ دی گئی تو کل یہ مافیا پورا پارک بیچ دے گا، لہذا ڈائریکٹر لینڈ، ڈائریکٹر پارکس اور پی ای سی ایچ ایس کے ڈائریکٹر کے خلاف فوری کاروائی کی جائے،ہائی کورٹ اس بدعنوانی کا ازخود نوٹس لے، اتوار کو ہل پارک میں سینئر مرکزی رہنما سید امین الحق، سابق میئر کراچی وسیم اختر اور قائد حزب اختلاف سندھ علی خورشیدی، پارلیمانی لیڈر افتخار احمد دیگر تنظیمی ذمہ داران کے ساتھ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کراچی کی سرکاری زمینوں کی سنگین بندر بانٹ، ماحولیاتی تباہی اور قبضہ مافیا کے خلاف سخت ترین چارج شیٹ پیش کر دی ہے، ایم کیو ایم پاکستان نے حتمی فیصلہ کر لیا ہے کہ اب کراچی کو نوچنے والے درندوں اور لینڈ گریبرز کے رحم و کرم پر اس شہرِ بے آساں کو ہرگز نہیں چھوڑا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید