• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہل پارک کے اطراف تعمیراتی سرگرمیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کے ایم سی نے کام رکوا دیا، ترجمان میئرکراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے ایم سی ترجمان نے کہا ہے کہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ہل پارک کے اطراف جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ایک ہفتہ قبل ہی تعمیراتی کام رکوا دیا تھا جبکہ قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئےمحکمہ لینڈ نے تعمیراتی کام رکوانے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس کو مراسلہ ارسال کر دیاہےترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی نے مزید کہا کہ عوامی شکایات پر کی جانے والی جانچ میں معلوم ہوا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے نہ کوئی الاٹمنٹ کی گئی اور نہ ہی کسی قسم کی تعمیراتی اجازت جاری کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید