• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران امریکہ تنازع: پاکستان مصالحتی کوششوں کے حوالے سے اہم اعلان کریگا

اسلام آباد (صالح ظافر) پاکستان جمعرات (4 جون) کو ایران اور امریکہ کے تنازع میں اپنی مصالحتی کوششوں کے حوالے سے ایک اہم اعلان کرے گا۔ امکان ہے کہ یہ اعلان وزیر اعظم شہباز شریف سفارتی انکلیو میں امریکہ کے سفارت خانے کے احاطے میں کریں گے، جہاں وہ ʼامریکہ کے250 ویںیوم آزادی کی تقاریب میں مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ امریکی مشن نے اس دن کو منانے کے لیے وسیع اور منفرد انتظامات کیے ہیں۔ سال بھر جاری رہنے والی ان تقاریب کے آغاز کا موضوع ’’ایک ناقابلِ فراموش جشن، شجاعت، جمہوریت اور آزادی کی میراث کوخراجِ تحسین‘‘ ہے۔ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے نامزدگی کر دی ہے کہ ان تقاریب کی قیادت کون کرے گا۔ انہوں نے مقررہ یومِ آزادی (4 جولائی) کی تقریبات سے ایک ماہ قبل ہی ملک بھر سے چیدہ چیدہ اشرافیہ کو اپنے ساتھ شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔ باوثوق سفارتی ذرائع نے جنگ کو بتایا کہ چونکہ 4 جولائی کا دن محرم الحرام کے مہینے میں آ رہا ہے، اس لیے سفارت خانے نے افتتاحی تقریب ایک ماہ قبل ہی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید