اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد) شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے چینی برآمدکرنے کی اجازت مانگ لی ،ملکی ضرورت سے زائد 13 لاکھ ٹن چینی کے ذخائر سے شوگر انڈسٹری اور گنے کے کاشتکار مالی دباؤ کا شکار ،کابینہ کمیٹی کا جلد اجلاس بلا کر شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وفد کو سنا جائے، چیئرمین ذکا اشرف کی اسحاق ڈار سے درخواست ،پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری ذکأ اشرف نے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار سے تحریری طور پر شوگر ملز مالکان اور شوگر انڈسٹری کی طرف سے باضابطہ درخواست کی ہے کہ قومی گھریلو تجارتی صنعتی ضروریات سے زائدچینی کو برآمد کیا جائے۔