کراچی (نیوز ڈیسک) ہرمز پر مستقل کنٹرول، ایرانی پارلیمان جلد قانون منظور کرے گی۔ ایرانی رکن پارلیمان نے قانون سازی کی تصدیق کر دی، آبنائے ہرمز سے متعلق تمام تفصیلات پارلیمان طے کرے گی۔ ایران اور عمان کی مشترکہ آبی حدود کا حوالہ، امریکا کو مداخلت کی اجازت نہیں دی جائیگی، جنگ کے بعد ایرانی مؤقف مزید سخت ہوگیا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کی پارلیمان کے پریذائیڈنگ بورڈ کے رکن علی رضا سلیمی نے اعلان کیا ہے کہ پارلیمان جلد ایک ایسے قانون کی منظوری دے گی جس کے تحت آبنائے ہرمز پر ایران کے انتظامی اختیارات اور خودمختاری کو باضابطہقانونی شکل دی جائے گی۔ سلیمی نے کہا کہ پارلیمان بہت جلد اس منصوبے پر ووٹنگ کرے گی اور اس سے متعلق تمام تفصیلات کو حتمی منظوری دے دی جائے گی۔