• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان میں مبینہ پری پول دھاندلی اور ریاستی جبر قابل مذمت ہے، تحریک انصاف

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات سے قبل جاری مبینہ منظم پری پول دھاندلی اور ریاستی جبر قابل مذمت ہے ، حکمران ٹولہ پولیس اور مقامی انتظامیہ کیساتھ ملی بھگت کر کے ریاستی وسائل کا کھلے عام غلط استعمال کر رہا ہے تاکہ جمہوری آوازوں کو دبایا جا سکے اور ووٹنگ سے پہلے ہی انتخابی عمل کو متاثر کیا جا سکے، پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ گلگت بلتستان کو عملی طور پر پولیس سٹیٹ میں تبدیل کر کے، پنجاب پولیس کی تعیناتی اور غیر آئینی رکاوٹیں کھڑی کر کے پی ٹی آئی کے نمائندوں کو روکا جا رہا ہے اور مسلم لیگ (ن) کے وزراء کو کھلی چھوٹ دی جا رہی ہے ،حکمرانوں کی خوفپھیلانے کی کوششیں ان کے اپنے انجام کو قریب لا رہی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید