• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ مالی سال میں برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا امکان

اسلام آباد ( رانا غلام قادر )پاکستان کی برآمدات یکم جولائی سےشروع ہونے والے آئندہ مالی سال دو ہزارچھبیس،ستائیس کے دوران ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچنےکا امکان ہے۔ آئی ایم ایف نےآئندہ مالی سال پاکستان کی برآمدات، تجارتی خسارے اوردرآمدات میں اضافےکا تخمینہ لگادیا۔آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال پاکستان کی برآمدات بڑھ کر ریکارڈ 35 ارب63 کروڑڈالرپر پہنچنےکا تخمینہ لگایا ہے۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق تیس جون کو ختم کو ہونے والےرواں مالی سال 2025۔26 کے دوران پاکستان کی برآمدات31 ارب 93 کروڑ ڈالرز رہنے کا امکان ہے جو آئندہ مالی سال 2026۔27 کے دوران بڑھ کر 35 ارب 63 کروڑ ڈالرز پر پہنچ جائیں گی۔

اہم خبریں سے مزید