گلگت( جنگ نیوز) چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی کیلئے مناسب نہیں کہ وہ انتخابی عمل میں مداخلت کریں،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے پرامن انتخابات کو متاثر کرنے کی کسی بھی کوشش کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔گلگت میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کی جانب سے سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جسٹس کو لکھا گیا خط انتخابات کے ماحول کو خراب کرنے کی سازش معلوم ہوتا ہے۔