گلگت (نیوز ڈیسک) گلگت بلتستان میں الیکشن کے سلسلہ میں وفاقی وزراء، چیرمین سینیٹ، صدر اور وزیراعظم کے انتخابی مہم کیلئے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان انتخابات میں ضابطۂ اخلاق پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنایا جائیگا، کسی بھی امیدوار نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کی تو اسے نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔