کراچی (نیوز ڈیسک) اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے انضمام کی قیاس آرائیاں تیز، دونون کے ممکنہ انضمام سے 3.4 ٹریلین ڈالر کی دیو ہیکل کمپنی بن سکتی ہے، مگر منافع صفر ہونے کا خدشہ، اے آئی سرمایہ کاری مالی دباؤ بڑھا رہی ہے، کچھ تجزیہ کار انضمام کو ٹیسلا سرمایہ کاروں کیلئے نجات قرار دے رہے ہیں۔ امریکی جریدے فارچیون کی ایک رپورٹ کے مطابق ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک کی کمپنیوں ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے ممکنہ انضمام پر وال اسٹریٹ میں بحث جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگر یہ معاہدہ طے پاتا ہے تو نئی کمپنی کی مالیت تقریباً 3.4 ٹریلین ڈالر تک پہنچ سکتی ہے، جو اسے دنیا کی پانچویں بڑی عوامی کمپنی بنا دے گی۔