• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باسط سومرو کا قتل سندھ میں نظام انصاف کے مردہ ہونیکا ثبوت، حافظ نعیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ عبدالباسط سومرو کا قتل سندھ میں نظامِ انصاف کے قتل کا ثبوت ہے، پیپلزپارٹی کی 18 سال سے سندھ میں مسلسل حکمرانی نے عوام کو لاشوں، خوف،بدامنی اور تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا، آج سندھ میں ظلم، ناانصافی اور لاقانونیت اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے جبکہ عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلستانِ جوہر بلاک میں مسلح افراد کے ہاتھوں جماعت اسلامی کے امیدوار رکن صدیق سومرو کے جواں سال بیٹے اور ناظم حلقہ بھٹائی آباد امین سومرو کے بھتیجے عبد الباسط سومرو کے قتل پرانکے گھر پہنچ کر اہلِ خانہ سے تعزیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔علاو ہ ازیں حافظ نعیم الرحمن نے سٹی کونسل میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر مبشر حافظ الحق کے بڑے بھائی و سابق یوسی چیئر مین اظہار الحق کے انتقال پر گھر جا کر ملاقات کی اورمرحوم کے انتقال پرتعزیت کی۔ حافظ نعیم الرحمن نے صدیق سومرو کے گھر پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ کیسا نظام ہے جہاں بااثر افراد جب چاہیں سڑکوں پر غنڈہ گردی کریں، شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنائیں، قتل کریں اور پھر قانون خاموش تماشائی بنا رہے۔
اہم خبریں سے مزید