کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی ضلع وسطی میں واقع ناظم آباد،لیاقت آباد اور غریب آباد انڈر پاسزعدم توجہ کے باعث شہریوں کے لئے زحمت بن گئے ہیں،لیاقت آباد انڈر پاس کی حالت ابترہے، اس کی سڑک ٹوٹ چکی ہے جبکہ گندا پانی بھی جمع رہتا ہے جبہ سڑک میں گڑھے پڑنےسے گاڑیاں ٹریفک جام میں پھنسی رہتی ہیں، انڈرپاسز کی سڑکیں ٹوٹنے،پانی جمع ہونے،دیواریں خستہ حال اور لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے جہاں شہریوں کوگاڑیاں گزارنے میں مشکلات رہتی ہیں چھوٹے حادثات اور بالخصوص موٹر سائیکل والوں کےنقصانات زیادہ ہوتے ہیں لیاقت آباد انڈر پاس کے دونوں ٹریک پر پانی نکل رہا ہے جس سے ہر وقت ٹریفک جام رہتا ہے شہر میں انڈر پاسزاور پلوں کی دیکھ بھال کے لئے کے ایم سی محکمہ انجینئرنگ میں ایک شعبہ قائم ہے اور مرمت کے لئے انہیں سالانہ خطیر فنڈ بھی دیا جاتا ہے لیکن صورتحال بہتر ہونے کی بجائے دن بہ دن ابتر ہوتی جا رہی ہے کراچی میں پلوں اور انڈرپاسز کی دیکھ بھال نہ ہونے اور ان کی ٹوٹ پھوٹ کے بارے میں اکثر خبریں آتی رہتی ہیں لیکن کےایم سی کی جانب سے انہیں مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ میئر کراچی مزکورہ تینوں انڈر پاسز سمیت شہر بھر کے انڈر پاسز اور پلوں کا ایک بار مکمل سروے کرا ئیں تا کہ ان میں ہونے والے نقائص کو فوری دور کیا جا سکے۔