• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفعہ 144 غیر موثر، ہزاروں افراد نہانے حب کینال پہنچ گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی کی جانب سے دفعہ 144نافذ ہونے کے باوجود حب کینال میں نہانے پر پابندی پر مؤثر عمل درآمد نہ ہو سکا، ہزاروں افراد حب کینال پہنچ گئے۔متعلقہ انتظامیہ اور پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے نوٹیفکیشن کے باوجود حب کینال میں نہانے اور تیراکی کا سلسلہ جاری ہے شہریوں کی جانوں کو بھی خطرہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر ضلع غربی اور متعلقہ پولیس حب کینال پر دفعہ 144پر عملدرآمد کرانے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیںعید کے دنوں اور اتوار کو بھی حب کینال میں عوامی رش برقراررہا پابندی کے باوجود نہانے والوں کو روکنے کے لئے مؤثر اقدامات نظر نہیں آ رہے ہیں کمشنر کراچی حسن نقوی نے انسانی جانوں کو لاحق خطرات کے پیش نظر پابندی عائد کی تھی مگر صورتحال جوں کی توں برقرار ہے اس صورتحال میں اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر کی جانے والی حب کینال پر اگر غیرقانونی سرگرمیاں جاری رہیں تو انفرااسٹرکچر کو بھی نقصان کا خدشہ ہے۔علاوہ ازیں کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے حب کینال میں نہانے پر عاید پابندی پر عملدرآمد کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سخت نگرانی کی ہدایت دی ہے کمشنر کراچی آفس کے مطابق منگھو پیر پولیس نے کارروائی کر کے 35 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے گرفتار افراد کے خلاف دفعہ 188پی پی سی کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی ہےتمام شہریوں کو سختی سے متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ نہر کے علاقے میں جانے، نہانے، تیراکی کرنے یا ہجوم میں جمع ہونے سے گریز کریں ۔
اہم خبریں سے مزید