• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کی بیڈ گورننس سے بیزار ہو چکے، ذوالفقار جونیئر

ڈھرکی(محمد کلیم صادق بھٹی، نامہ نگار) جونیئر ذوالفقار علی بھٹو نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کی بیڈ گورننس سے بیزار ہو چکے، 20سالہ اقتدار کے باوجود عوامی مسائل جوں کے توں، صوبے کے حالات انتہائی تشویشناک ہے،وفادار کارکن ساتھ ہیں، دیگر جماعتوں سے اتحاد کے بعد قومی الیکشن لڑیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈھرکی میں سادھ رام کے انتقال پر ورثاء سے تعزیت کا اظہار کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔جونیئر ذوالفقار علی بھٹو نے کہا کہ سنت سادھ رام سندھ کی پہچان تھے اور کا عقیدہ اور سوچ سندھ کی شناخت تھے ان کے انتقال پر گہرا دکھ ہوا ہے اور ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں سیاسی ماحول تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے اور ہم اس مشکل وقت بھی سماجی خدمات پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں اور کاز کی تکمیل کے لئیے شہید بھٹو کی پارٹی کے وفادار کارکن ہمارے ساتھ ہیں اور اسکے علاوہ دیگر جماعتوں کےرہنماؤں کے شامل ہوتے ہی ہم بھی قومی الیکشن میں حصہ لیں گے۔
اہم خبریں سے مزید