کراچی (اسٹاف رپورٹر)حکومتِ سندھ کے ترجمان سکھدیو ہیمنانی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت آئندہ صوبائی بجٹ میں محنت کشوں، کم آمدن والے خاندانوں اور معاشرے کے دیگر کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات پر غور کر رہی ہے، جن میں کم از کم اجرت میں نمایاں اضافہ بھی شامل ہے۔