• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کی پہلی پرواز حاجیوں کو لے کر کراچی پہنچ گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی ائی اے نے بعد از حج آپریشن کا آغاز کردیا کراچی کے لیے پہلی حج پرواز حجاج کرام کو لے کر وطن واپس پہنچ گئی پرواز پی کے 860کے ذریعے 100سے زائد حجاج کرام جدہ سے کراچی پہنچے پرواز کا استقبال پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینیجر عمر خان اور دیگر افسران نے کیا اور حجاج کو ہار پہنائےپی ائی اے کا بعد از حج آپریشن 30 جون تک جاری رہے گا پی ائی اے جدہ اور مدینہ منورہ سے اسلام آباد، لاہور، کراچی، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ اور کوئٹہ کی پروازیں آپریٹ کرے گا۔
اہم خبریں سے مزید