راولپنڈی (حافظ وسیم اختر،اسٹاف رپورٹر) پنجاب پولیس کے 5ہزار ملازمین گلگت بلتستان کے انتخابات میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے ، سنٹرل پولیس آفس پنجاب نے گلگت بلتستان میں انتخابی فرائض کی انجام دہی کے لیے 5000پولیس اہلکاروں کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔آئی جی پنجاب کی ہدایات پر اے آئی جی آپریشنز کی جانب سے ایس ایس پی موٹر ٹرانسپورٹ پنجاب کو ایک ہنگامی مکتوب جاری کیا گیا ہے، جس میں فورس کی بحفاظت منتقلی کے لیے فوری طور پر ایک جامع ٹرانسپورٹ پلان تشکیل دینے کا حکم دیا گیا ہے۔