کراچی ( اسٹاف رپورٹر )نئے ہفتے کےآغاز کے ساتھ کراچی پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار ہو گئی ،کے ایس ای 100انڈیکس میں 3300پوائنٹس کی بڑی کمی ہوئی سرمایہ کاروں کو 289ارب روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا 77.فیصد شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی پیر کو مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 3362 پوائنٹس کمی سے انڈیکس 170600 پوائنٹس پر بند ہوا مندی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 289 ارب 93 کروڑ 90 لاکھ روپے کی کمی ہوئی پیر کو 31ارب روپے مالیت کے 58کروڑ97لاکھ حصص کے سودے ہوئے مجموعی طور پر 310کمپنیوں میں شیئرز کا کاروبار ہوا۔