• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی خود مختاری ختم کرنے کیلئے 28 ویں ترمیم لائی جارہی ہے، حامد خان

لاہور (کورٹ رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے کہا ہے کہ صوبائی خود مختاری ختم کرنے کے لیے ممکنہ 28ویں صدی ترمیم لائی جارہی ہے۔صدر لاہور ہائیکورٹ بار بابر مرتضی ٰنے کہا  کہ  ترمیم کیلئے  پارلیمنٹ کا خفیہ اجلاس کیا جارہا ،لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور لاہور بار ایسوسی ایشن کی مشترکہ پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے حامد خان نے کہا کہ وکلاء کی آئین بحالی اور عدلیہ کی آزادی کی تحریک کامیاب ہوگی لاہور میں وکلاء کنونشن ہو رہا ہے جس میں وکلاء کی بھرپور شرکت ہوگی ، قوم کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا ملک میں کوئی آئین نہیں ہے حکومت اور پارلیمنٹ جعلی ہے یہ غلامی کا بدترین دور ہے،آئین کا حلیہ بگاڑ دیا گیا ہے اور یہ ترمیم لانا آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی ہے۔ بابر مرتضی ٰنے کہا کہ وکلاء ممکنہ 28 ویں ترمیم کو مسترد کرتے ہیں ووکلاء قانون کی حکمرانی عدلیہ کی آزادی کے لیے وکلا کنونشن منعقد کررہے ہیں پیٹرول کا بہانہ بنا کر چار دن میں عدالتوں میں کام ہو رہا ہے۔صدر لاہور بار ایسوسی ایشن عرفان حیات باجوہ نے کہا کہ حکومتی ٹولہ نے بار ایسوسی ایشنز کے معاملات میں مداخلت کرنا شروع کردی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید