• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ میں معیشت کے پیداواری شعبوں پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، مصدق ذوالقرنین

فیصل آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان بزنس کونسل کے رکن و معروف صنعتکار مصدق ذوالقرنین نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 27-2026میں معیشت کے پیداواری شعبوں پر مزید بوجھ ڈالنے کی بجائے سرمایہ کاری، صنعتی ترقی، برآمدات اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ پالیسی سازوں کو چاہیے کہ پیداواری اور برآمدات پر مبنی صنعتوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ روزگار کے ساتھ ساتھ زرمبادلہ کے حصول میں اضافہ کیا جا سکے۔پاکستان کا پائیدار معاشی مستقبل ان شعبوں کی معاونت پر منحصر ہے جو اقتصادی ترقی، صنعت کاری اور برآمدات کی توسیع میں معاون ہیں۔ دستاویزی معیشت کا حصہ کاروباری ادارے اور تنخواہ دار طبقہ برسوں سے ٹیکس کے بوجھ کا غیر متناسب حصہ اٹھا رہا ہے جبکہ معیشت کا ایک بڑا حصہ ٹیکس نیٹ سے باہر ہے۔
ملک بھر سے سے مزید