کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ٹائون آرگنائزر نے کہا ہے کہ تاریخ کو جھٹلایا نہیں جا سکتا،کراچی میں اسلحہ اور کلاشنکوف کلچر کو فروغ دینے والی جماعت اسلامی تھی، تھنڈر اسکواڈ بنانے والی جماعت اسلامی آج اخلاقیات کا درس دینے کے بجائے اپنے ماضی کا حساب دے! ٹائون آرگنائزرز نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی نے اس شہر میں تشدد کی سیاست کو پروان چڑھایا اور ملک دشمن عناصر کو پناہ فراہم کی۔