کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلوچ کالونی تھانے کی حدود جونیجو ٹاؤن اسٹریٹ نمبر 9 میں عمارت کی دوسری منزل سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔متوفی کی لاش جناح اسپتال لے جائی گئی ۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے متوفی کی شناخت 45 سالہ اختر کے نام سے کی گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق جس عمارت سے متوفی گرا ہے وہاں منشیات کے عادی افراد کا علاج کیا جاتا ہے، ایک ہفتے قبل علاج کے لیے داخل کرایا تھا جو کہ عمارت کی دوسری منزل سے گر کر جاں بحق ہوگیا ۔