• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولٹن مارکیٹ کھوڑی گارڈن کی دکانوں میں آگ بھڑک اٹھی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بولٹن مارکیٹ کھوڑی گارڈن میں دکانوں میں آگ بھڑک اٹھی ۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم فائر ٹینڈر کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں ۔ تنگ راستوں کی وجہ سے عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ فائر فائٹرز نے سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پاتے ہوئے کولنگ کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ کھلونے کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی جس میں رکھا ہوا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

ملک بھر سے سے مزید