• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ملازمین کا 4 جون کو وزارت خزانہ کیو بلاک کے سامنے پرامن احتجاج اور دھرنا دینے کا فیصلہ

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) سر کاری ملازمین نے بجٹ سے ایک روز قبل 4 جون 2026ء کو وزارت خزانہ کیو بلاک کے سامنے پرامن احتجاج اور دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ گزشتہ روز آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) فیڈرل کی مرکزی قیادت کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی اور مشاورتی اجلاس میں کیاگیا جو روز گارڈن اسلام آباد منعقد ہوا۔وفاقی تنظیموں کے قائدین اور فیڈرل سیکرٹیریٹ کور کمیٹی کے ممبران ملازمین شریک ہوئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 10 مارچ 2025ء کو آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) پاکستان اور حکومت پاکستان کے درمیان سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل اور مختلف مراعات کی فراہمی کے حوالے سے طے پانے والے معاہدے کی بعض اہم شقوں پر تاحال مکمل عملدرآمد نہیں ہو سکا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ معاہدے کی باقی ماندہ شقوں پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور انہیں آئندہ وفاقی بجٹ 2026-27ء کا حصہ بنایا جائے۔ مقررین نے کہا کہ موجودہ مہنگائی، بڑھتے ہوئے اخراجاتِ زندگی اور معاشی دباؤ کے باعث سرکاری ملازمین شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید