• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی کرپشن عدالت نے پولیس افسران کو طلب کر لیا

کراچی (اسد ابن حسن) سندھ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ضلع جنوبی کی عدالت میں دائر مقدمہ نمبر 20/18 میں عدالت میں ضمنی چالان داخل ہونے کے بعد عدالت نے پولیس لاجسٹکس، فنانس اور سرکاری ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کے مقدمے میں کئی افسران کو عدالت میں طلب کر لیا۔ طلب کیے جانے والے افسران میں سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی، محمد قیصر حیات، سید نعیم شاہ، سید شفقت حسین شاہ، مخدوم سید فیض مصطفی، سابق ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس تنویر احمد طاہر، سابق ایڈیشنل آئی جی فنانس سید فدا حسین شاہ، سابق اے آئی جی پی لاجسٹکس فیصل بشیر میمن، علی اصغر کلہوڑ اور رضوان حسین شامل ہیں۔ دو پرائیویٹ پرسنز ٹھیکیدار محمد قیصر حیات اور مخدوم سید فیض مصطفیٰ بخاری بھی ملزمان میں شامل ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید