• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے فون پر گفتگو کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران جنگ بندی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران ایرانی وزیرِ خارجہ نے خطے میں سفارتکاری کے ’تعمیری کردار‘ کو سراہا اور گزارش کی کہ اسلام آباد ’موجودہ صورتحال میں کشیدگی کم کرنے میں مدد جاری رکھے اور جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوششوں کی حمایت کرتا رہے۔‘بیان کے مطابق گفتگو کے دوران پاکستانی نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ مفاہمت کو برقرار رکھنے کے لئے جنگ بندی کا تسلسل ضروری ہے۔پاکستانی وزارتِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

اہم خبریں سے مزید