اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)آئندہ مالی سال دو ہزار چھبیس،ستائیس کے دوران بیس لاکھ ملازمتیں پیداکرنےکا ہدف مقرر ۔حکومت کا دعوی ہے کہ30 جون کوختم ہونےوالے رواں مالی سال اٹھارہ لاکھ ملازمتوں کے مواقعے پیدا کیے گئے ،سرکاری دستاویزکے مطابق آئندہ مالی سال خدمات کےشعبے میں11 لاکھ، صنعتی شعبے میں 5 لاکھ اورزرعی شعبے میں4 لاکھ ملازمتوں کےمواقعےپیدا ہونےکی توقع ہے۔دستاویز کے مطابق روزگارپیداکرنےکابڑھتا ہوارحجان وسیع البنیاد،جامع اور روزگار پرمبنی معاشی نموکو سہارا دے گا- وفاقی اور صوبائی سطح پر جاری روزگار پیدا کرنے کے پروگرام لیبر مارکیٹ میں شرکت، کاروبار، تکنیکی مہارتوں اور ملازمتوں کے لیے موزوں امیدواروں کے انتخاب کے نظام کو مزید مستحکم کرتے ہیں۔