• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

15 جون تک ٹیکس ریفنڈ کے تمام کیسز نمٹا دیے جائیں، وزیراعظم، FBR کو حکم

اسلام آ باد (رانا غلام قادر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلسل محنت سے معیشت کو استحکام ملا، تیز تر معاشی ترقی کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے، صنعتی ترقی اور پیداوار بڑھانے کیلئے آئندہ بجٹ میں مزید اقدامات اٹھائینگے۔وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ملک بھر کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی اعلی قیادت کے وفد سےملاقات کے دوران کیا۔ وزیراعظم نے ایف بی آر کو 15 جون تک ٹیکس ریفنڈ کے تمام زیر التوا کیسز نمٹانے کی ہدایت کی۔ وفد نے وزیراعظم کو آئندہ بجٹ اور ملک کی مجموعی معاشی ترقی کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ برآمدات پر مبنی معاشی ترقی ہمارا مشن ہے اور اجتماعی کاوشوں سے اس مشن کی تکمیل یقینی بنائیں گے۔

اہم خبریں سے مزید